ممبئی۔ہندوستان دوسرے اور آخری ٹسٹ میں یادگار جیت کے قریب پہنچ گیا کیونکہ نیوزی لینڈ نے اتوارکو یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، مہمان ٹیم کو میچ کے چوتھے دن ٹسٹ بچانے کے لیے ابھی 440 رنز درکار ہیں۔ روی چندرن ایشون نے27 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں اور ہندوستان ایک میچ میں مشہور فتح کی طرف آگے بڑھ چکاہے جس میں نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر اعجاز پٹیل نے 14-225 کا ریکارڈ بنایا ہے جو کہ ہندوستان کے خلاف کسی بھی بولرکے بہترین اعداد و شمار ہیں۔ڈیرل مچل نے ایک نصف سنچری اسکورکی اور ہینری نکولس (36 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 73 رنز جوڑے تاکہ شکست کے خطرات کوٹالا جاسکے۔تیسرے دن کھیل کے اختتام پر راچن رویندرا اپنے نام کے آگے دو رنز کے درج کرتے ہوئے نکولس کا ساتھ دے رہیں ۔قبل ازیں ہندوستان نے تیسرے دن چائے سے قبل 70 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 276 رن پر اپنی دوسری اننگز ختمکردی اور نیوزی لینڈ کو 540 کا ہدف دیا۔ مینک اگروال نے 62 رنز بنائے اور چیتشور پجارا کے ساتھ سنچری کی شراکت داری کی جبکہ شبمن گل (47) اور ویرات کوہلی (36) نے تیسری وکٹ کے لیے 82 رنز جوڑے ۔ اکشر پٹیل نے 26 گیندوں پر 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔اعجاز پٹیل جنہوں نے ہفتہ کے روز ایک اننگز میں تاریخی 10 وکٹیں حاصل کیں، تیسرے دن نیوزی لینڈ کے بہترین بولررہے کیونکہ انہوں نے دوسری اننگز میں 106/4کا ریکارڈ درج کیا اور میچ میں مجموعی طور پر14-225 کے اعداد وشمار درج کئے ۔ ہندوستان کے خلاف 1980 میں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے ایان بوتھم نے 13/106 کی بہترین بولنگ کی تھی ۔