ممبئی : اتوار کی صبح ممبئی کے شہری نیند سے جاگے تو پتہ چلا کہ وہ بجلی سپلائی سے محروم ہیں ،کیونکہ بجلی کمپنی بیسٹ کی بجلی سپلائی ایک بڑے نقص کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے ۔ تقریبا ایک گھنٹے بعد بجلی کی فراہمی بحال کی گئی۔بیسٹ کمپنی اور ٹاٹا بجلی ہاوس کے ذرائع کے مطابق ٹاٹا پاور ہاؤس کے گریڈ میں نقص کی وجہ سے جزیرہ نما ممبئی سی لیکر چمبور اور گوونڈی اور وسطی ممبئی کے تجارتی علاقے دادر،پریل اور ماہم اور سائن میں بھی بجلی سپلائی متاثر ہوگئی تھی۔ مہاراشٹرکے وزارت ایندھن کے سکریٹری دینیش اپادھیائے کے مطابق ملنڈ-ٹرامبے لائن میں نقص پیداہوگیا،اس کے بعدبجلی سپلائی متاثر ہوئی اور صبح گیارہ بجے متعدد علاقوں میں بجلی سپلائی بحال کردی گئی۔ویسٹرن ریلوے کی سی پی آر او رویندر بھاکر نے کہاکہ ویسٹرن ریلوے کی مضافاتی خدمات بجلی بحران سے متاثر ہوئی ہیں۔50ٹرینیں منسوخ کی گئیں اور 144 تاخیر سے چلیں ۔