منشیات منتقل کرنے والے 2 افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : فیوچرسٹی پولیس نے منشیات منتقل کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 2 لاکھ روپئے مالیتی 13.97 گرام ایم ڈی ایم اے کو ضبط کرلیا ۔ منشیات کو طلبہ اور سافٹ ویر ملازمین میں فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر اف پولیس چیوڑلہ زون مسٹر یوگیش گوتم نے بتائی ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اسپیشل آپریشن ٹیم چیوڑلہ زون اور شاہ آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کو انجام دیا ۔ 23 سالہ ایم ومشی ریڈی اور 28 سالہ بیرا پروین کمار کو گرفتار کرلیا جو مرزا گوڑہ اندرا ریڈی نگر علاقے کے ساکنان بتائے گئے ہیں ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمین نے بنگلور سے تعلق رکھنے والے شخص اسٹیفین سے ایم ڈی ایم اے ڈرگ کو تین ہزار روپئے فی گرام کے حساب سے 42 ہزار ادا کرتے ہوئے 14 گرام ایم ڈی ایم اے کی خریداری کی تھی ۔ پولیس کے مطابق اس منشیات کو موکیلہ ، کوکا پیٹ ، نانک رام گوڑہ علاقہ میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کو انجام دیا اور انہیں گرفتار کرلیا ۔۔ ع m/b