منگوڑ میں کانگریس کی انتخابی مہم کا آج بڑے پیمانہ پر آغاز

   

175 منڈلوں میں قائدین کا دورہ، ریونت ریڈی پد یاترا میں حصہ لیں گے
حیدرآباد ۔19۔اگست (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی جینتی تقاریب کے ساتھ منگوڑ اسمبلی حلقہ کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی اور پارٹی کے دیگر سینئر قائدین منگوڑ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پروگراموں میں حصہ لیں گے ۔ ریونت ریڈی نے منگوڑ اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ کو وقار کا مسئلہ بنالیا ہے اور انہوں نے ہر منڈل اور گاؤں کے لئے سینئر قائدین کی نگرانی میں کمیٹیاں تشکیل دی ہیں تاکہ ہر گاؤں میں انتخابی مہم چلائی جاسکے۔ کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ریونت ریڈی نے منگوڑ حلقہ کے دورہ کا فیصلہ کیا ہے جو پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز رہے گا۔ منڈل اور گاؤں کیلئے مقرر کردہ انچارج اور کوآرڈینیٹرس کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ہر گاؤں میں کانگریس کا پرچم لہرایا جائے گا اور ہمارا منگوڑ اور ہماری کانگریس کے نعرہ کے تحت گھر گھر پوسٹرس اور پمفلٹس تقسیم کئے جائیں گے ۔ ہر گاؤں میں راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقاریب منعقد کی جائے گی۔ ریونت ریڈی کے علاوہ سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا ، سابق سی ایل پی لیڈر جانا ریڈی ، رکن پارلیمنٹ اتم کمارر یڈی ، رکن کونسل جیون ریڈی ، تشہیری کمیٹی کے صدر مدھو یاشکی گوڑ کے علاوہ سینئر قائدین کو منگوڑ میں مختلف علاقوں کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ 7 منڈلوں اور 176 دیہاتوں میں بیک وقت انتخابی مہم کا آغاز ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریونت ریڈی منگوڑ میں پد یاترا کے ذریعہ عوام سے ملاقات کریں گے ۔ وہ ہرمنڈل کا دورہ کرتے ہوئے جلسوں سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ 20 اگست کو چیف منسٹر کے سی آر منگوڑ میں جلسہ عام سے خطاب کرنے والے ہیں، اسی دن راجیو گاندھی کی جینتی تقاریب کے تحت کانگریس پارٹی 175 گاؤں میں پارٹی پرچم لہرائے گی۔ رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کی ناراضگی کے معاملہ کو ہائی کمان سے رجوع کیا گیا ہے۔ ر