نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہکو جاپان کے نو منتخب وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا کو مبارکباد دی۔ مودی نے کہا کہ وہ دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور ہند-بحرالکاہل اور اس سے باہر امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ مودی نے ‘ایکس’ پر لکھاکہ “وزیراعظم شیگیرو ایشیبا کو دلی مبارکباد! میں ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور ہند-بحرالکاہل اور اس سے باہر امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ایل ڈی پی) کے چیئرمین شیگیرو ایشیبا دونوں ایوانوں کے مکمل اجلاسوں میں منعقدہ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزدگی کے انتخابات کے نتائج کے مطابق جاپان کے 102ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے ۔