حیدرآباد 29 اگسٹ(سیاست نیوز) اپوزیشن کو تنقیدوں کا موقع نہ مل پائے اس لئے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے بھائی تروپتی ریڈی نے آج انہیں محکمہ مال سے نوٹس پر کہا کہ اگر ان کا مکان ایف ٹی ایل یا بفر زون میں ہے تو اس کے انہدام میں وہ رکاوٹ پید ا نہیں کریں گے۔ تروپتی ریڈی نے میڈیا سے کہا کہ انہوں نے 2015 میں اس جائیداد کو خریدا ہے ۔ انہوں نے اس مکان کو تمام دستاویزات کی جانچ کے بعد خریدا ہے اور اس کی خریدی سے قبل انہو ںنے دستاویزات کی جانچ کروائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نوٹس ملی ہے اور حکام نے بتایا کہ ان کی جائیداد بفر زون میں ہے اور اگر ایسا ہے تو وہ انہدام میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کریں گے بلکہ بفر زون کا تخلیہ کریں گے۔ چیف منسٹر کے بھائی نے کہا کہ حکومت کی کاروائیوں کے وہ مخالف نہیں ہیں اور نہ وہ تالاب یا کنٹہ یا نالہ پر قبضہ کے قائل ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ درگم چیروو کے بفر زون میں ان کی جائیداد کی موجودگی کے دعوے پر انہوں نے تاحال کسی بھی عہدیدار یا متعلقہ محکمہ سے ربط پیدا نہیں کئے ہیں کیونکہ انہیں جو نوٹس ملی ہے اس میں وقت دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر ان کی جائیداد بفر زون میں ہے تو وہ رضاکارانہ طور پر ’حیدرا‘ کے حوالہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔3