مکان میں چھاپہ۔ 95 جلیٹن اسٹکس اور 10 ڈیٹونیٹر ضبط

   

حیدرآباد18فروری(یواین آئی) پولیس نے نظام آباد شہر کی نیو ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں ایک مکان میں چھپائے گئے 95 جلیٹن اسٹکس اور 10 ڈیٹونیٹر ضبط کئے ۔ پولیس نے بی سُگنا نامی خاتون کو گرفتار کر کے ریمانڈکردیا۔ خاتون نے پولیس سے کہا کہ پرساد گوڑ نے اسے جلیٹن اسٹکس و ڈیٹونیٹرس دیئے تھے ۔ اس نے بتایا کہ پرساد گوڑ نے ان اشیا کو مکان میں رکھا تاکہ ضرورت پر استعمال کیاجاسکے ۔ پرساد گوڑ اور سُگنا آرمور کے ایم ایل اے جیون ریڈی کے قتل کی سازش کے ملزم ہیں ۔