Saturday , November 28 2020

مکسڈ مارشل آرٹ چیمپئن خبیب نورما گومیدوف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ماسکو۔ مکسڈ مارشل آرٹس میں اپنے کیریئر تک ناقابل شکست رہنے والے فاتح خبیب نورماگومیدوف نے والد اور کوچ کے کورونا کے باعث انتقال کرجانے کے بعد ایم ایم اے ریسلنگ کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2008 سے کیریئر کا آغاز کرنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے اپنی آخری فائٹ میں امریکہ کے جسٹن گیچے کو دوسرے ہی ہاف میں مات دینے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ یہ 12 سالہ کیریئر کے دوران پہلا میچ تھا جسے عالمی چیمپئن نے اپنے والد جو ان کے استاد اور کوچ بھی تھے کے بغیر کھیلا تھا۔ والد کی کمی کے شدید احساس سے مغلوب ہوکر انہوں نے میچ کے فوری بعد مسکڈ مارشل آرٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ 32 سالہ مارشل آرٹ چیمپئن نے امریکی مخالف کو دوسرے ہاف میں ہی پسپا کردیا اور اپنے دستانے اتار کر رکھ دیئے اور کہا کہ یہ یو ایف سی میں میری آخری لڑائی ہے۔ ماں سے وعدہ کر کے آیا تھا کہ میری آج آخری لڑائی ہو گی ناقابل شکست خبیب نے رنگ کی آخری فائٹ جیت کر ریکارڈ بنا دیا

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT