نئی دہلی۔ کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک کے 560اضلاع جو 32 ریاستوں اور یونین ٹریٹریز میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔
درایں اثناء اترپردیش‘ مدھیہ پردیش اور اڈیشہ کے کچھ علاقوں میں ہی امتناعات عائد کئے گئے ہیں۔مذکورہ تین ریاستوں میں ایک 58اضلاع میں امتناعات عائد کئے گئے ہیں۔
لکشادیپ میں ایک حصہ میں لاک ڈاون ہے۔ مسافربردار پانی کے جہاز وں کو جزیرہ میں داخلہ سے روک دیاگیاہے اور سی آر پی سی کے دفعہ 144علاقے میں نافذ کردیاگیا ہے۔
ہندوستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 500کو پار کرچکی ہے‘ جس میں دس اموات بھی شامل ہیں