مہاراشٹرا میں کل سے کورونا کی تمام پابندیاں ختم

   

ممبئی:کورونا کیسس میں بتدریج کمی کے پیش نظر مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں نافذ کورونا کی تمام پابندیاںختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہاراشٹر میں جمعرات کو ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس پر مہر لگا دی گئی۔ وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 2 اپریل سے ریاست میں لوکل ٹرینوں میں فیس ماسک پہننا بھی عوام کی مرضی پر ہوگا۔ اسی طرح دہلی میں بھی عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال نہ کرنے پر جرمانہ کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔