مہاراشٹر ا میں 24فبروری سے’ ایم ایس ایم ای ڈیفنس ایکسپو‘ کا انعقاد

   

ممبئی: مہاراشٹر کے پونے میں 24 سے 26 فروری تک تین روزہ ‘مہاراشٹرا بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعت (ایم ایس ایم ای) ڈیفنس ایکسپو’ کا انعقاد کیا جائے گا۔اس پروگرام کا مقصد دفاعی پیداوار کے میدان میں خود کفیل ہندوستان کی ترقی کو مزید مضبوط کرنا اور ریاستی حکومت کے محکمہ صنعت کے ذریعے مہاراشٹر میں دفاعی آلاتے تیار کرنے والی بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو فروغ دینا ہے ۔یہ مہاراشٹر میں اپنی نوعیت کی پہلی دفاعی نمائش ہوگی، جو ریاست کے ایم ایس ایم ای کو دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں نمایاں تعاون کرنے کے قابل بنائے گی۔ اس کا اہتمام پونے کے بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر میں کیا جا رہا ہے ۔دفاعی پروڈکشن کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور مہارت رکھنے والی صنعتوں کے باہمی ربط کو فروغ دینے کے لیے تینوں مسلح افواج یعنی بحریہ، فوج اور فضائیہ اس میں اہم کردار ادا کرنے جا رہی ہیں۔ دو سو سے زیادہ بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے ، اسٹارٹ اپس اور انجینئرنگ کے 20 ہزار سے زائد طلباء علم اور ہنر کے تبادلے کے لیے یکجا ہوں گے ۔


تریپورہ ہنر کی ترقی میں سب سے بہتر :ساہا
اگرتلہ: تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا نے اتوار کو کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائے جارہے بین الاقوامی ہنر پروگرام کے تحت 13 امیدوار دہلی میں جاپانی زبان کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ڈاکٹر ساہا نے کہا کہ نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (این ایس ٹی آئی) کا خصوصی طور پر خواتین کے لیے حال ہی میں اگرتلہ کے جنوبی مضافات میں آنند نگر میں افتتاح کیا گیا ہے ۔ یہ پروگرام نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے ۔ تیرہ افراد میں سے تین کو جاپان میں ایک لاکھ روپے کی اوسط تنخواہ پر نرسنگ میں رکھا گیا ہے ۔ڈاکٹر ساہا نے کہاکہ تریپورہ حکومت نے روزگار کے بہت سے مواقع کھولے ہیں۔ اب تک ہم نے 42 ہزار سے زائد امیدواروں کو تربیت دی ہے اور ان میں سے بیشتر کو نوکریاں مل گئی ہیں۔ڈاکٹر ساہا نے کہا کہ این ایس ٹی آئی میں طالبات کے اندراج کے علاوہ معیاری تربیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام جدید سہولیات کے ساتھ ایک گرلز ہاسٹل بھی قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ “ہماری حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وقف ہے ، جس سے روزگار پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔