نئی دہلی : مرکزی وزیرپٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہیکہ مرکز ریاستوں سے اپیل کررہا ہیکہ وہ صارفین کو راحت دینے کیلئے پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویاٹ) کو کم کرے۔ پوری نے کہا کہ ہماری کوشش پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کی ہے۔ عجیب بات ہیکہ مرکزی حکومت تو ویاٹ گھٹانا نہیں چاہتی لیکن ریاستوں سے اپیل کررہی ہے۔