مہیش بھٹ کی مودی اور بی جے پی پر پھر ایک مرتبہ تنقید

,

   

نئی دہلی۔ بالی ووڈ کی مشہور شخصیت ڈائرکٹر پروڈیوسر مہیش بھٹ نے سوشیل میڈیا پر ٹائم میگزین کا ایک ارٹیکل منظر عام پر لاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے لیڈروں کی مخالفت کی۔

مہیش بالی ووڈ کے ان چنندہ شخصیتوں میں ہیں جو وزیراعظم نریندر مودی کی کھل کر مخالفت کرتے ہیں۔ حال ہی میں مہیش بھٹ نے سوشیل میڈیا پر ایک صحافی کا ارٹیکل پوسٹ کیاتھا‘جس پر بائیں بازو نظریات کی صحافت کرنے کاالزام لگایاجاتا ہے۔صحافی نے ٹائم میگزین کے لئے یہ ارٹیکل لکھاتھا

مذکورہ ارٹیکل کا مطالب ہے کہ ”ایسا الیکشن جس کی وجہہ سے کروڑ ہالوگ ڈر کے سائے میں ہیں“۔ اس مضمون میں صحافی نے واضح کردیا ہے کہ این آر سی پالیسی‘ گاؤرکشہ کے نام پر بھیڑ کے ہاتھوں قتل تشویش میں ہوں۔

اس پر مہیش بھٹ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ”ایسے دستور کو‘ایسے بے نور کو میں نہیں مانتا‘ میں نہیں جانتا‘ نریندر مودی نے ہندوراشٹروادیوں کی سونچ کو بڑھاوا دیا ہے او روہ دوسری معیاد میں اور مضبوط ہونگے“۔

اس کے بعد سوشیل میڈیا پر ان کی مخالف کی جانے لگی۔ بھٹ کی مخالفت میں ایک شخص نے لکھا کہ ہندو دیش میں رہ کر ہندوؤں کے خلاف ہی بولتے ہو۔

اس سے زیادہ او رکتنی آزادی چاہئے۔غور طلب ہے کہ مہیش بھٹ بہت جلد سڑک 2نام کی فلم پروڈیوس کرنے جارہے ہیں۔ اس فلم میں پوجا بھٹ‘ عالیہ بھٹ‘ سنجے دت اور ادتیہ رائے کپور اہم کردار میں ہونگے۔

یہ پہلی بار ہوگا جب عالیہ بھت اورپوجا بھٹ ایک ساتھ کام کریں گی۔

ماضی میں کئی مرتبہ اپنے متنازعہ بیانا ت کی وجہہ سے مہیش بھٹ سرخیوں میں ر ہ چکے ہیں۔