میانمار میں ایک دہشت گرد گرفتار

یانگون8اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) میانمار انتظامیہ نے سرحد سے متصل مغربی ریاست راکھین سے ارکان روہنگیا سالویشن آرمی (اے آر ایس اے ) دہشت گرد گروپ کے ایک رکن کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس فورس نے پیر کو یہاں بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 30 مارچ کو عثمان غنی کو رخائن ریاست کے مونگٹا شہر میں مشتبہ سرگرمیوں کی وجہ سے حراست میں لیا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ وہ اگست 2017 میں پولیس چوکی پر ہوئے حملے میں ملوث تھا۔ وہ میانمار آنے سے پہلے بنگلہ دیش کے کو توپالونگ پناہ گزین کیمپ میں چھپا ہوا تھا۔سیکورٹی فورسز نے اے آر ایس اے کے عارضی بیس کیمپ کے ارد گرد کے علاقے پر نظر رکھنے کے لئے کئی اہلکاروں کو تعینات کیا ہے ۔ واضح رہے کہ سال 2016 سے ریاست کے مونگٹا اور بٹھاڈنگ شہر میں کرفیو لگا ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT