کارروائی پر وزراء کی بدعنوانیاں اور شکایتیں منظر عام پر آئیں گے، دہلی میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت
حیدرآباد۔2۔ستمبر۔(سیاست نیوز) تلنگانہ کانگریس میں اختلافات کو دورکرنے کے لئے ’میرے خلاف کاروائی سے قبل چیف منسٹرکے خلاف کاروائی کی جانی چاہئے ‘ریاستی وزیر کونڈا سریکھا نے دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے کی گئی غیر رسمی بات چیت کے دوران یہ ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ اے ریونت ریڈی کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد سے ہی خود کو سب سے برتر تصور کر رہے ہیں جس کے نتیجہ میں پارٹی کے کئی وزراء ‘ اراکین اسمبلی اور قائدین میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے اس سے متعلق بھی پارٹی ہائی کمان کو تفصیلات حاصل کرنی چاہئے ۔انہوں نے بتایا کہ ان کی دختر کو چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اکسایا جس کے نتیجہ میں ان کی دختر نے ان کے خلاف ریمارکس کئے تھے۔ وزیر نے کہا کہ ان کی دختر کے ریمارکس پر ان کے خلاف کاروائی کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ کونڈا سریکھا نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ کی جانے والی غیر رسمی بات چیت کے دوران کانگریس میں طبقاتی جنگ چھیڑتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں موجود کئی ’’ریڈی ‘‘ قائدین پارٹی اصولوں کی خلاف کام کر رہے ہیں اور ان کے خلاف کئی شکایات موصول ہورہی ہیں تو ان کے خلاف کیا کاروائی کی گئی !انہوں نے جاریہ تنازعہ میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے ساتھ ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرمارک اور ان کی اہلیہ پر عائد کئے جانے والے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر کی اہلیہ کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر کوئی کاروائی کی جائے گی یا انہیں فراموش کردیا جائے گا!کونڈا سریکھا نے بتایا کہ وہ پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھتی ہیں اسی لئے انہیںنشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے پارٹی میں جاری باغیانہ تیور اختیار کرنے والے قائدین کو خاموش کروانے کے لئے ان کے خلاف کاروائی کے لئے تادیبی کمیٹی نے سفارش کی ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر ملو بھٹی وکرامارک کی سرکاری رہائش گاہ ’پرجا بھون‘ میں ان کی اہلیہ کی جانب سے ’’دھریندر شاستری‘‘ کو مدعو کئے جانے کے معاملہ کا بھی غیر رسمی ملاقات کے دوران تذکرہ ہوا ۔ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نہ صرف کونڈا سریکھا نے بلکہ نائب صدرنشین تلنگانہ منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے بھی ان کے خلاف کاروائی کی صورت میں بغاوت کرنے کا ذہن بنالیا ہے اور انہوں نے بھی پارٹی اعلیٰ قیادت سے کی گئی شکایات میں چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی کی سرگرمیوں اور عوام میں پائے جانے والے عدم اعتماد کی تفصیلات سے واقف کروایا ہے۔3
ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کو
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا خراج
حیدرآباد۔2 ۔ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ آنجہانی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی ایک عظیم رہنما تھے جنہوں نے ترقیاتی اور فلاحی اقدمات کے ذریعہ اپنی منفرد شناخت بنائی اور عوام کے دلوں میں ہمیشہ کیلئے جگہ بنالی ہے۔ ریونت ریڈی نے متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کو برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ نئی دہلی میں واقع قیامگاہ پر ریونت ریڈی نے ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ آبپاشی کے منصوبوں کی تکمیل اور آؤٹر رنگ روڈ جیسے ترقیاتی کاموں کے ساتھ کسانوں کی قرض معافی ، فیس ری ایمبرسمنٹ اور آروگیہ شری جیسی فلاحی اسکیمات کے ذریعہ ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی نے حکمرانی پر اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ 1/k
وزیر لیبر جی ویویک وینکٹ سوامی ، ارکان پارلیمنٹ ڈاکٹر ملو روی ، بلرام نائک ، انیل کمار یادو اور سریش شیٹکر نے بھی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کو خراج پیش کیا۔1/k