میسی اور نیمر کوپا کپ کے بہترین کھلاڑی

   

ریو ڈی جنیرو۔ ارجنٹینا نے کوپا کپ کے فائنل میں برازیل کو شکست دے کر 28 سال بعد بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی خطابی کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد ٹیم کے کپتان لیونل میسی کے علاوہ برازیل کے نیمر کو ٹورنمنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ حکام نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنمنٹ میں کسی ایک بہترین کھلاڑی کا انتخاب مشکل ہوا جس کے بعد ایک کی بجائے دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جیسا کہ ارجنٹینا کے میسی اور برازیل کے نیمر کو ٹورمنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ میسی نے 6 مقابلوں میں چار گول کرنے کے علاوہ پانچ گول میں معاون ثابت ہوئے جبکہ نیمر نے پانچ مقابلوں میں دو گول کرنے کے علاوہ تین گول کو یقینی بنانے میں معاونت کی ہے۔ تکنیکی مطالعہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے اپنے شاندار مظاہروں کے ذریعہ اپنی ٹیم پر مثبت اثر چھوڑا ہے۔ ارجنٹینا کے کپتان میسی جنہوں نے 2005 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اس کے بعد وہ قومی ٹیم کے لئے سب سے بہترین ٹورنمنٹ کھیلا ہے۔