عوام میں غلط تصوارت کو دور کرنے کی کوشش کریں‘ انہیں اسلام کی حقیقی حسن سے روشنا س کرائیں
ممبئی۔ پیغمبراسلامؐ کی ولات کے موقع پر دنیابھر میں عید میلا دالنبیؐ سے 9اکٹوبر کو منائی جانے والی ہے‘ اس موقع پر ممبئی میں مختلف مسلم گروپس متحد ہوکر پیغمبر اسلامؐ کی تعلیمات اور اسلام کے متعلق پائی جانے والی بدگمانیوں کو غیرمسلم ابنائے وطن کے سامنے دور کرنے کاکام کریں گے۔
مذکورہ پہل کا عنوان ”پیغمبرؐ تمام تحریکات کے لئے“ ہے جس میں مختلف مساجد’مدرسوں‘ مسلمانوں کے لئے چلائے جانے والے تعلیمی اداروں‘ این جی اوز اور سماجی وثقافتی تنظیموں کے علاوہ دیگر اداروں کی شرکت کریں گے۔
اس مہم کی شروعات کرنے والے ایڈوکیٹ یوسف ابرہانی جو اسلام جم خانہ صدر بھی ہیں نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ”اس کا مقصد انجیلی بشارت کی مشق نہیں ہے۔ہم صرف اپنے تمام غیرمسلم بھائیوں‘ ہندوؤں‘ عیسائیوں‘ سکھوں‘ پارسیوں‘ بدھ مت کے ماننے والوں تک اسلام او راس کے پیروکاروں کی بہترتفہیم کے لئے پیغمبر اسلامؐ کے پیار‘ امن او ربھائی چارے کے پیغام کو پہنچانے کے خواہاں ہیں“۔
انہوں نے کہاکہ انسانیت کے لئے پیغمبر اسلامؐ کے پیغام کے علاوہ ’یہ ماحولیات‘ پانی کے تحفظ‘ غریبوں‘ بے سہارا‘ یتیموں‘مزدوروں یا خواتین کے لئے ہمدردی کے ساتھ ساتھ خاص طور پرغیرمسلم سامعین کے لئے متعددکی جانے والی بعض سرگرمیوں پر بھی توجہہ دے گا۔
اسوسیشن آف مسلم پروفیشنلس (اے ایم پی) صدر عامر ادریسی نے کہاکہ ممبئی میں یہاں 500رجسٹرارڈ مساجد‘ 400کے قریب اسکولس اور کالج ہیں جو مختلف مسلم ادارے چلاتے ہیں جنھیں اس تحریک میں شامل کیاجائے گا۔
ادریسی نے ائی ایے این ایس کوبتایاکہ ”ہم طلبہ کے ذریعہ ان کے والدین تک اس تحریک میں شامل ہونے‘9اکٹوبر کے روز اپنے گھروں پر مقامی لوگوں پڑوسیوں کوکھانے پر مدعو کرنے اور پیغمبراسلامؐ کے پیغام ان تک پہنچانے کی کوشش پر مشتمل مہم چلائیں گے‘ اور ایسی ہی درخواستیں سوشیل میڈیا پر بھی کی جائیں گی“۔
پی ایف اے سی زیادہ سے زیادہ لوگوں تک نبی مکرمؐ کے تعلیمات کو پہنچانے کے لئے بڑے ریلوے اسٹیشنوں‘ بس اسٹانڈس‘ مساجد کے باہر او رعوامی مقامات پر بیانرس نصب کریں گے۔
ابراہانی نے مزیدکہاکہ اکٹوبر9کے روز ایک خصوصی مشاعرے کا اہتمام اسلام جم خانہ میں کیاجائے گا جس میں غیرمسلم شعراء کومدعو کریں گے جنھوں نے پیغمبر اسلامؐ کی شان اقدس میں نعت لکھی ہے‘ اور مختلف کمیونٹیوں کے مدعوین کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
پی ایف اے سی کے اصولوں کی وضاحت کرتے ہوئے ان دونوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں اسلام اورمسلمانوں کے متعلق گمراہ کن اور بدگمانیو ں پر مشتمل باتیں کی گئی ہیں‘ جس کی وجہہ سے ملک کے قانون کی پاسداری کرنے والی او رپرامن برداری کو بڑی مشکلات کا سامناکرنا پڑا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ایف اے سی عوام میں ایسے غلط تصوارت کو دور کرنے‘ انہیں اسلام کے حقیقی حسن سے واقف کروانے اور اس کے عالمگیرامن وبھائی چارے‘ محبت اور لوگوں کے لئے بلاتفریق مذہب کے فلسفے سے آگاہ کرنے کی امیدکرتا ہے۔
ابراہانی نے کہاکہ کتنے لوگ یہ جانتے ہیں کہ ہندوستان کی جنگ آزادی میں کتنے مسلمانوں نے لڑائی کی ہے‘ مہاتما گاندھی کی تحریک آزادمیں مختلف طریقوں سے تعاون کیاہے اور مسلمان نے ہمیشہ اپنے مادر وطن کی حفاظت کے لئے مختلف محاذوں پر نبر آزمائی کی ہے۔
ادریسی نے کہاکہ ”یہاں تک حالیہ کروناوائرس وباء کے حالیہ دوسالوں میں ممبئی اور ریاست کے دوسرے حصوں میں سینکڑوں مساجد کے دروازے غریبوں‘ مہاجرین اورضرورت مندوں کے لئے کھول دئے گئے تھے‘ آرام کرنے اور تازہ دم ہونے کے لئے محفوظ مقام میں تبدیل کردئے گئے تھے“۔
انہوں نے کہاکہ اگلا ہدف سکھ کمیونٹی کی طرف تمام مساجد میں سماج کے پسماندے طبقات کے لئے مسلسل طعام کے خدمات کی فراہمی ہوگی‘ تمام مساجد بغیر کسی پابندی کے ساتھ چوبیس گھنٹے عوام کے لئے کھلے رہی ں گے‘ قریب کی کمیونٹیوں کے لئے دیگر سماجی اورثقافتی سرگرمیوں کی پیشکش کی جائے گی‘ مقابلہ ہوں گے‘ صحت کے لئے اقداماتاٹھائے جائیں گے اوربھی زیادہ امور کی انجام دہی کی جائے گی جومسجد ٹرسٹوں کے بجٹ پر منحصر ہوگی۔
دیگر ممبرس جیسے سعید خان‘ وامیر ادریسی‘ فاروق سید نے مسلمانوں پر زوردیاکہ وہ 9اکٹوبر کے روز یتیم خانوں‘بے سہارا لوگوں کے مرکز‘ اولڈ یج ہوم‘ نابینا افراد کے پاس یا اسپتالوں کوجاکر کھانے‘ پھلوں اور روز مرہ استعمال ہونے والے سامان کی ضرورت مندوں میں تقسیم کریں‘ جو عین نبی صلی اللہ وعلیہ وسلم کی تعلیمات کاحصہ ہے۔
ابراہانی نے کہاکہ ”میلاد النبیؐ کے موقع پر مختلف تنظیمو ں اور این جی اوز ’مساجد او ردیگر توقع ہے کہ ممبئی میں 300,000غیر مسلم افراد میں کھانے کی تقسیم عمل میں لائیں گے۔ طویل مدت کی بنیاد پر ہم اس تحریک کوجاری رکھیں گے“۔