سان فرانسکو: سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی بانی کمپنی میٹا نے روس کے سرکاری میڈیا نیٹ ورکس پر پابندی عائد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد وہ انسٹاگرام سمیت دیگر ایپلی کیشنز استعمال نہیں کر سکیں گے۔میڈیا کے مطابق میٹا نے پیر کو کہا کہ آر ٹی ٹیلی ویژن، میڈیا کمپنی روسیا سیگودنیا اور دیگر سرکاری میڈیا نیٹ ورکس دھوکہ دہی پر مبنی آن لائن آپریشنز چلاتے ہیں لہٰذا پلیٹ فارم کے استعمال پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ میٹا نے جاری بیان میں کہا کہ ’بین الاقوامی مداخلت کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر روسیا سیگودنیا، آر ٹی اور دیگر متعلقہ میڈیا اداروں پر پابندی عائد کر دی ہے کہ وہ ہماری ایپلی کیشنز نہ استعمال کر سکیں۔