واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے میکسیکو سے کہا ہے کہ وہ چین سے آنے والے سامانوں پر درآمدی ٹیرف لگائے تاکہ میکسیکو سے آنے والے سامان پر امریکی ٹیرف نافذ ہونے سے بچا جا سکے ۔ بلومبرگ نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکہ اور میکسیکو کے وفود نے جمعرات کو واشنگٹن میں ملاقات کی۔ وفد میں امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک بھی شامل تھے ۔ انہوں نے چین پر میکسیکو کے ٹیرف کے بارے میں بات کی۔ میکسیکو کے وفد کی نمائندگی وزیر اقتصادیات مارسیلو ایبرارڈ نے کی۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں میکسیکو نے چین کے بارے میں کوئی وعدہ نہیں کیا۔ ملاقات کا اختتام دونوں ممالک کے تجارتی اور ٹیرف امور کا مطالعہ جاری رکھنے کے لیے ایک ورکنگ گروپ بنانے کے معاہدے کے ساتھ ہوا۔مسٹر ٹرمپ نے پہلے کناڈا، میکسیکو اور چین سے آنے والی اشیا پر 10 سے 25 فیصد تک درآمدی ٹیرف لگانے دستخط کیے تھے ۔