میکسیکو سٹی :میکسیکو کے دارالحکومت میں شدید زلزلے کے نتیجے میں کم از 2 افراد ہوگئے، زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔میڈیا کے مطابق میکسیکو میں زلزلے کی پیمائش کرنے والی مقامی ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز مغربی ریاست مکاؤ کان سے 84 کلومیٹر دور بحرالکاہل کے ساحل کے قریب تھا۔دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 بتائی ہے۔واضح رہے کہ پیر کو مچی چون میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا، شدید زلزلے کی وجہ سے میکسیکو شہر سے 400 کلو میٹر دور ہزاروں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔اس زلزلے کے بعد بدھ کو دارالحکومت میں مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے دوبارہ شدید زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی وجہ سے عمارتیں لرز اٹھیں۔