میں خود کی جان لے لوں گا۔برج بھوشن سنگھ‘ دہلی پولیس نے معاملے کی تازہ جانکاری پر مشتمل ٹوئٹ ہدف کردیا

,

   

دہلی پولیس نے اپنے ہذف کئے گئے ٹوئٹ میں خبررساں ایجنسی کی ان خبروں کو مسترد کردیاتھا جس میں فورس کے اعلی ذرائع کے حوالے سے کہاگیا تھا کہ ڈبلیو ایف ائی کے سربراہ کے خلاف خواتین کے جنسی ہراسانی کے الزامات کی حمایت کرنے کے لئے کوئی خاطر خواہ ثبوت نہیں ملے ہیں


نئی دہلی۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور رسلنگ فیڈریشن آف انڈیا(ڈبلیو ایف ائی) صدربرج بھوشن شرن سنگھ جس پر جنسی ہراسانی کا پہلوانوں نے الزام لگایاہے کا کہنا ہے کہ اگر الزامات ثابت ہوجاتے ہیں وہ خود کو پھانسی لگاکر اپنی جان دیدیں گے۔

انہوں نے ایک پروگرام میں کہاکہ ”ایک واحد الزام بھی مجھ پر ثابت ہوجائے گا‘ میں خود کو پھانسی لگالوں گا۔ اگر تمہارے(پہلوانوں) کے پاس کوئی ثبوت ہے‘ عدالت میں پیش کریں میں کسی بھی سزا کے لئے تیارہوں۔ میں نے اس سے پہلے بھی یہ کہاتھا اور اپنے موقف قائم پرہوں“۔

خبر رساں ایجنسی اے این ائی نے خبردی تھا کہ دہلی پولیس کے اعلی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈبلیو ایف ائی سربراہ کے خلاف الزامات پر ایف ائی اار درج کرنے کے لئے کافی نہیں ہے۔

ایک عہدیدار کے حوالے سے ایے این ائی نے کہاکہ ”نہ تو وہ کسی گواہ پر اثر انداز ہوئے ہیں اور نہ ہی انہوں نے شواہد کو تباہ کیاہے“۔ انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ ”پی او سی ایس او کے دفعات ایف ائی آر میں شامل کئے گئے ہیں جس کے تحت سات سال سے کم قیدکی سزا ہے‘لہذ اتحقیقاتی افیسر (ائی او)ملزم کے مطالبے کے مطابق گرفتاری کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں“۔

دہلی پولیس کے حوالے سے کہاگیاہے کہ ”اندورون15دن ہم عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ یہ چارج شیٹ یا فائنل رپورٹ ہوسکتی ہے“۔
دہلی پولیس نے اے این ائی کے خلاف ٹوئٹ کیا بعد میں اس کو ہذف کردیا


اے این ائی کی رپورٹ کودہلی پولیس نے مسترد کرتے ہوئے اس کوجھوٹا دعوی قراردیا۔ اے این ائی او رپریس انفارمیشن بیورو کے ٹوئٹر ہینڈلس کو ٹیاگ کرتے ہوئے اس نے ٹوئٹ کیا کہ”متعدد میڈیا چیانلوں نے ایک اسٹوری چلائی کہ دہلی پولیس کو ڈبلیو ایف ائی چیف کے خلا ف درج مقدمہ میں مناسب شواہد نہیں ملے ہیں اور اس معاملے میں قطعی رپورٹ متعلقہ عدالت میں داخل کی جائے گی“۔

ٹوئٹ کا اختتام اس پر ہوا کہ ”یہ واضح کردیاجارہا ہے کہ یہ خبر غلط ہے او رتما حساسیت کے ساتھ اس حساس معاملے کی جانچ کا سلسلہ جاری ہے“۔تاہم بعدازاں ٹوئٹ ہذف کردیاگیا۔

ریسلرس نے پانچ دنوں کاالٹی میٹم دیاہے
اولمپیک میڈلسٹ ریسلرس بجرنگ پونیا او رساکشی ملک کے ساتھ ونیش پھوگاٹ جنھوں نے ڈبلیو ایف ائی چیف پر جنسی ہراسانی کاالزام لگایاہے اور گرفتاری کی مانگ کررہے ہیں‘ اتراکھنڈکے ہری دوار پہنچے تاکہ اپنے تمغے گنگا ندی میں بہہ دیں جو احتجاج کے طور پرکیاجانے والے عمل ہوگا۔

تاہم کھاپ اور کسان قائدین کی جانب سے سمجھائے جانے کے بعد پہلوانوں نے پانچ دنوں کا مرکز کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاکہ اگر ڈبلیوایف ائی چیرمن کے خلاف کاروائی کی نہیں کی جاتی ہے تو پانچ دنوں بعد وہ اپنے میڈلس گنگا ندی میں پھینک دیں گے۔

متعدد پہلوان بشمول بجرنگ پونیا‘ ونیش پھوگاٹ اورساکشی ملک ڈبلیو ایف ائی سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جنسی ہراسانی کاالزام لگایااو ربرج بھوشن کی گرفتاری کی مانگ کی ہے۔انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ خواتین ریسلرز کو دن بھرکیسے چھپنا پڑا۔