نئی دہلی: تم بس کچھ ہی دن کے مہمان ہو! بی جے پی لیڈر ونئے کٹیار کو دھمکی آمیز کا موصول

,

   

نئی دہلی: سابق رکن پارلیمنٹ بی جے پی ونئے کٹیار کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے دھمکی آمیز کال موصول ہوا۔ انہوں نے پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت درج کروائی۔ انہوں نے شمالی اوینیو پولیس اسٹیشن شکایت در ج کروائی۔ کٹیار نے اپنے شکایت میں کہا کہ ایک نامعلوشخص کی جانب سے انہیں دھمکی آمیز کال موصول ہوا اور اسے جان سے ماردینے کی دھمکی دی گئی۔

فون کرنے والے شخص نے مزید کہا کہ تم بس کچھ ہی دن کے مہمان ہو۔“ بی جے پی لیڈر کی شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس فون کرنے والے کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔