نائیڈو کی ایک لاکھ ووٹوں سے جیت کا نشانہ

   

تروپتی 20 اپریل ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے کپم اسمبلی حلقہ میں تلگودیشم کارکنوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے جہاں سے سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو انتخابی میدان میں ہیں۔ وہ اس حلقہ سے لگاتار آٹھویں مرتبہ مقابلہ کر رہے ہیں۔ 1989 سے مسلسل چندرا بابو نائیڈو نے کپم رکن اسمبلی کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس سے یہاں ان کی مقبولیت کا پتہ چلتا ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو ایک بار چندراگری حلقہ سے بھی الیکشن جیت چکے تھے ۔ اس طرح اس بار وہ نویں مرتبہ اسمبلی میں داخل ہونے کی امید ہے ۔یہاںپارٹی کارکن اس بار نائیڈو کو ایک لاکھ ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی دلانے کے نشانہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔