حیدرآباد 29 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش میںسی آئی ڈی نے تلگودیشم جنرل سکریٹری نارا لوکیش کو ریڈ ڈائری کیس میںنوٹس جاری کی ہے ۔ سی آئی ڈی نے اے سی بی عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ نارا لوکیش انہیں ریڈ ڈائری سے متعلق دھمکا رہے ہیں۔ عدالت کی ہدایات کے مطابق سی آئی ڈی عہدیداروں نے لوکیش کو واٹس ایپ کے ذریعہ آج نوٹس جاری کی ۔ لوکیش نے واٹ ایپ پر نوٹس ملنے کی توثیق کی ہے ۔