جواہر لال نہرو یونیورسٹی(جے این یو)کیمپس میں بڑے پیمانے پررام نومی کے موقع پر لفٹ پارٹیوں اور اے بی وی پی سے وابستہ اسٹوڈنٹس کے درمیان میں جھڑپوں کے واقعات پیش ائے ہیں۔ متعدد اسٹوڈنٹس بشمول میس سکریٹری کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
اتوار کے روز رام نومی کے موقع پر کیمپس کے اندر گوشت کی ڈیلیوری کو اے بی وی پی کی جانب سے روکنے کے الزامات کے بعد تشدد کے واقعات پیش ائے ہیں۔
وہیں لفٹ پارٹیوں کا دعوی ہے کہ مذکورہ جھڑپیں دراصل ہندوتوا حملہ ہے‘ دوسری جانب اے بی وی پی کا دعوی ہے کہ انہیں رام نومی کے موقع پر پوجا کرنے سے روکا جارہا تھا۔ اس کے علاوہ کیمپس سے پتھر اؤ کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔
مبینہ طور پر کہاجارہا ہے کہ تشدد کیمپس میں کاویری ہاسٹل سے شروع ہوا ہے