ناگپور :22 پولیس اہلکار کورونا پازیٹیو

   

ناگپور: مہاراشٹرا میں، ناگپور پولیس کے 22 اہلکار کورونا متاثر پائے گئے ، جن میں پانچ افسران بھی شامل ہیں۔ یہ اطلاع ناگپور پولیس ہاسپٹل کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سندیپ شندے نے منگل کو دی۔ڈاکٹر شندے نے کہا کہ ان تمام متاثرہ پولیس اہلکاروں کو کورونا کی دونوں ڈوز مل چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان پولیس اہلکاروں میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئی ہیں اور فی الحال ہوم آئسولیشن میں رہ رہے ہیں۔سی ایم او نے کہا کہ جو افسر پوزیٹیو پائے گئے ہیں’ ان میں ناگ پور یونٹ میں افسران کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں ناگپور یونٹ کے کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے افسران، ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور اسٹیٹ انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ (ایس آئی ڈی) کا ایک افسر شامل ہے ۔