نتیش حکومت نے مرکز سے سی بی آئی جانچ کی سفارش کی

   

سشانت خودکشی کیس

پٹنہ۔ بہار کی نتیش کمار حکومت نے سشانت سنگھ کی موت سے متعلق سی بی آئی جانچ کی سفارش مرکز سے کر دی ہے۔ آج صبح ہی اس طرح کی خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ نتیش حکومت سی بی آئی جانچ کی سفارش کر سکتی ہے۔ اس درمیان بی جے پی رکن اسمبلی اور سشانت کے رشتہ دار نیرج سنگھ نے سی بی آئی جانچ کی سفارش کیلئے نتیش حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔دریں اثناء شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ بہار پولیس ممبئی آکر معلومات حاصل کرسکتی ہے، وہ تحقیقات نہیں کرسکتی ہیں۔ کیونکہ اگر دونوں تفتیش کرتی ہیں تو میرے خیال میں یہ ممبئی پولیس کیساتھ نا انصافی ہوگی۔راوت نے سشانت معاملے پر رد عمل کا اظہار کیا اورکہا کہ “ممبئی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، اس میں پہلے ہی دن سے بہار حکومت مداخلت کر رہی ہے۔ بہار کے کچھ سماج دشمن عناصر یہ محسوس کرتے ہیں کہ اگر وہ سشانت معاملے پر سیاست کریں، تو بہار کے انتخابات میں فائدہ ہوسکتا ہے۔