نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی کتاب”لیٹرس ٹو مادر‘ جس کا ترجمہ فلم ناقد بھاوانا سومیا نے کی ہے کو ہارپر کولین پبلشر بطور ای بک اور ہارٹ بیک اسی سال جون میں ریلیز کرنے جارہے ہیں۔
بطور نوجوان مودی کو اس بات کی عادت تھی کہ وہ ”ماں دیوی“ کو ہررات میں مکتوب لکھا کرتے تھے‘ جس میں انہوں نے انہیں ”جگت جنانی“ کہہ کر مخاطب کیاہے۔تاہم ہر مرتبہ کچھ دنوں بعد مودی مذکورہ صفحات پھاڑ کر اس کو جلادیاکرتے تھے۔
مگر ایک ڈائری کے کچھ صفحات 1986سے قبل کے بچ گئے
۔مودی نے کتاب کے متعلق کہاکہ”یہ ادبی تحریر کی کوشش نہیں ہے‘ جو راہ اس کتاب میں پیش کی گئی ہے وہ میرے مشاہدات اور غیر عمل شدہ خیالات کی عکاسی ہے‘ جو بلا کسی تذبذب کے پیش کئے گئے ہیں۔
میری کوئی مصنف نہیں ہوں‘ ہم میں سے زیادہ لوگ نہیں ہیں‘ مگر ہر کوئی اظہار چاہتا ہے اور جب یہ بوجھ بڑھ جاتا ہے تو کاغذاو رقلم اٹھانا ضروری ہوجاتا ہے
۔ لکھنے کے لئے ضروری نہیں مگر خودشناسی اورسلجھانے کے لئے جو آپ کے دل او ردماغ میں چل رہا ہے اور کیوں چل رہا ہے اس کے لئے یہ ضروری ہوجاتاہے“۔
بھوانا سومیا جنھیں 2017میں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیاتھا اور سنیما پر بہت ساری کتابیں بھی انہوں نے لکھی نے کہاکہ ”میری رائے میں نریندر مودی کی بطور مصنف استحکام ان کا جذباتی حوصلہ ہے۔
ایک شدت‘ ابلتے جذبات جس کو وہ دوسری شکل میں نہیں لیتے اور یہ ہی ان کی کشش ہے“