نشیبی علاقوں کے عوام کو آئندہ 72 گھنٹے چوکس رہنے کی ضرورت

   

حیدرآباد۔4مئی (سیاست نیوز) شہر کے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ آج صبح بارش کے بعد مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے عہدیداروں نے کسی بھی طرح کی مدد کیلئے کال سنٹر کا آغاز کرتے ہوئے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی طرح کی مدد کیلئے فون نمبر 040-29555500 پر ڈی آر ایف سے مدد طلب کرسکتے ہیں علاوہ ازیں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے ہنگامی خدمات کے نمبر 040-21111111پر بھی ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ صبح کی اولین ساعتوں میں ہوئی بارش کے ساتھ ہی ڈی آر ایف اور جی ایچ ایم سی کو متحرک کرتے ہوئے نشیبی علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی گئی۔ سڑکوں سے پانی کی نکاسی کیلئے خصوصی عملہ کا استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ ٹریفک پولیس کو بھی نکاسی کے کاموں میںمصروف دیکھا گیا۔م