نفرت کا بیج بوکر ملک کو امیت شاہ نے ناکام کردیاہے۔ راہول گاندھی

,

   

نئی دہلی۔ آسام او رمیزورام سرحد پر اشتعال انگیز تشدد میں آسام پولیس کے پانچ جوانوں کی موت کے ایک روز بعد کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے منگل کے روز ان اموات پر تعزیت پیش اور ہوم منسٹر امیت شاہ پر طنز کستے ہوئے کہاکہ نفرت کا بیج بوکر انہوں نے ملک کو ناکام بنادیاہے اور لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن کردیاہے۔

آسام میزورام سرحد ہیش ٹیگ کے ساتھ انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”جولوگ ہلاک ہوئے ہیں ان کے پسماندگان کو دل کی گہرائیوں سے اظہار غم کرتاہوں۔ مجھے امید ہے کہ جو لوگ زخمی ہوئے ہیں وہ بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

ایک اور مرتبہ نفرت کا بیج بوکر اور لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بناکر ایچ ایم(ہوم منسٹر) ملک کو ناکام کردیاہے۔ اب ہندوستان سنگین صورتحال سے گذر رہا ہے“

میزور م کے ساتھ ریاست کی ”ائینی سرحد“ کی دفاع میں آسام پولیس کے پانچ جوانوں کی موت اور50کے زخمی ہوجانے کے ایک روز یہ ان کا یہ تبصرہ منظرعام پر آیاہے‘ کیونکہ پیر کے روز شمال مشرقی دوریاستوں کے درمیان سرحدوں کی تقسیم کو لے کر تنازعہ خون ریز شکل اختیار کرلیاتھا۔

آسام حکومت کی جانب سے جار ی کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ پانچ اہلکار سب انسپکٹر سواپن رائے او رکانسٹبل لیٹون سوکلا بیدیا‘ ایم ایچ بھاربھویا‘ این حسین اور ایس باربھویا کی موت ہوگئی ہے۔