حیدرآباد 26 مئی (پریس نوٹ) نلسار یونیورسٹی آف لا، حیدرآباد اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیرس (IICA) کی جانب سے انسالوینسی اینڈ بینکرپٹسی لاس میں 2 سالہ ایل ایل ایم پروگرام میں داخلے کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ اس پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ پہلے سال نلسار یونیورسٹی آف لا کیمپس حیدرآباد میں تعلیم حاصل کریں گے اور دوسرے سال آئی آئی سی اے کیمپس، نئی دہلی میں اس میں دلچسپی رکھنے والے مزید تفصیلات کے لئے 40-23498104 پر ربط کرسکتے ہیں اور ویب سائیٹ www.nalsar.ac.in ملاحظہ کرسکتے ہیں۔