نلگنڈہ ایکس روڈ فلائی اوور کی تعمیر کے لیے 97 کروڑ کی اضافی بجٹ

   

محکمہ میونسپل اڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ سے رقم کی منظوری
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ (ایم اے پوڈی ) محکمہ نے نلگنڈہ ایکس روڈ فلائی اوور تا سنتوش نگر کی تعمیر کے لیے 97 کروڑ روپئے کے اضافی بجٹ کو منظوری دی۔ حیدرآباد میں ایک اہم تعمیر 3.38 کیلو میٹر فور لین فلائی اوور اسٹریجٹک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کے حصے کے طور پر شروع کیا جارہا ہے ۔ پہلے 523 کروڑ روپئے میں تعمیر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا ۔ یہ فلائی اوور اب جی ایچ ایم سی کی جانب سے اٹھائے گئے نظر ثانی شدہ تجاویز کے لیے انتظامی منظوری کے بعد 620 کروڑ روپئے میں ختم ہوجائے گا ۔ چار لین پر مشتمل اسٹیل فلائی اوور حیدرآباد کے پرانے شہر کے ضروری حصوں کو جو چنچل گوڑہ میں گورنمنٹ پرنٹنگ پریس سے لے کر منسلک کرے گا جس میں ایک ریمپ سنتوش نگر میں یادگیری تھیٹر کی طرف جاتا ہے اور دوسرا چمپا پیٹ کی طرف ٹریفک کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد یہ اہم جنکشنوں پر بھیڑ کو کم کرے گا ۔ بشمول آئی ایس سدن ، سعید آباد اور چنچل گوڑہ اس طرح اہم رہائشی اور تجارتی علاقوں تک رسائی کو بہتر بنائے گا ۔ فلائی اوور کا کام 2021 میں شروع ہوا اور جون 2023 تک ختم ہونا تھا ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر کے کچھ حصوں میں حصول اراضی کے کام زیر زمین پینے کے پانی اور نکاسی کی پائپ لائنوں اور بجلی کے کھمبوں کی تبدیلی نے فلائی اوور کی تعمیر کی لاگت کو بڑھا دیا ۔ اسٹیل سمنٹ وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ سے اخراجات میں اضافہ ہوا ۔ ایم اے یو ڈی نے تفصیلی نظر ثانی شدہ تجاویز کا بغور جائزہ لیا ۔ جس کے بعد اخراجات کی منظوری دی ۔ مقامی اطلاعات کے مطابق پرانے شہر کے مختلف حصوں کو جوڑنے والے فلائی اوور کو مئی 2025 کے آخر تک عوام کیلئے کھول دیا جائیگا ۔۔ ش