نوجوان نسل منشیات کا غلام نہ بنیں

   

تلنگانہ کو منشیات سے پاک بنانے کا عزم ، نارتھ زون پولیس کا پروگرام ، وزیر سرینواس یادو کا خطاب
حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر انیمل ہسبنڈری و سنیما ٹو گرافی ٹی سرینواس یادو نے بتایا کہ تلنگانہ کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس معاملے میں سخت فیصلے کئے جائیں گے کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا ۔ پولیس سخت سے سخت کارروائی کرے گی۔ نارتھ زون پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف شعور بیدار پروگرام کا اہتمام کیا ۔ اس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر منشیات کے خلاف بہت زیادہ سنجیدہ ہے ۔ انہوں نے ڈرگس کی سرگرمیوں کو آہنی پنجہ سے کچل دینے کی پولیس کو ہدایت دی ہے ۔ دو مرتبہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ ساری دنیا منشیات کی لپیٹ میں ہے ۔ زیادہ تر افراد انجانے میں منشیات کے غلام بن رہے ہیں ۔ ایک مرتبہ منشیات کے قریب ہونے پر موت تک آپ کا ساتھی بن کر رہے گی ۔ منشیات کے استعمال سے کئی خاندان روڈ پر آگئے ہیں۔ غلطیاں کر کے جیل جانے سے بہتر ہے کہ غلطی ہی نہیں کرنا چاہئے ۔ سرینواس یادو نے کہا کہ مجرمین کو پکڑنے کے معاملے میں تلنگانہ پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔ ریاست میں پولیس کو حکومت کی جانب سے عصری سہولتوں سے لیس کیا جارہا ہے ۔ ڈرگس مافیا کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر شہری مکمل تعاون کریں ۔ منشیات کے نقصانات کے تعلق سے عوام میں بڑے پیمانے پر شعور بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔ کسی بھی صورت میں حیدرآباد کے برانڈ امیج کو نقصان پہونچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ منشیات میں گرفتار ہونے والوں کو پولیس کبھی چھوڑے گی نہیں ۔۔ ن