ایکاپلکو (میکسیکو): 21بار ی گرانڈ سلام چمپئن اسپین کے رافیل نڈال نے برطانیہ کے کیمرون نوری کو 6-4، 6-4سے شکست دیکر میکسیکن اوپن اے ٹی پی 500ٹینس خطاب جیت لیا۔ نڈال نے چوتھی بار یہ خطاب جیتا ہے ۔ اس سے پہلے انہوں نے 2005، 2013، 2020 میں یہ خطاب جیتا تھا۔ نڈال کی اپنے 128ویں فائنل میں یہ 91ویں خطابی جیت تھی۔