نڈال کے خلاف میچ،شاپوفلوف کا امپائر پر الزام

   

میلبورن ۔ آسٹریلین اوپن ٹینس کے دوران کینیڈا کے ٹینس اسٹار ڈینس شاپوفلوف نے چیئر امپائرکو بدعنوان کہہ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے ڈینس شاپوفلوف نے رافیل نڈال کے خلاف میچ کے دوران امپائرکو کرپٹ کہا۔رافیل نڈال سروس کرنے میں زیادہ وقت لیتے ہیں جس پر کینیڈین ٹینس اسٹارکو غصہ آگیا۔ نڈال کو غیر ضروری وقت دینے پر ڈینس اکتا گئے اور امپائر کارلوس سے بات کی۔میڈیا کے مطابق امپائر نے ڈینس کی باتوں کو اہمیت نہ دی اور کہا کہ نڈال ابھی تیار نہیں ہیں۔ڈینس نے امپائر سے مکالمے کے دوران کہا کہ آپ مجھ سے مذاق کر رہے ہیں آپ سب کرپٹ ہیں۔یادر ہے کہ اس مقابلے میں نڈال نے 5 سٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔