نیرج ایک اور ایوارڈ کیلئے نامزد

   

لندن۔ اولمپک ایتھلیٹکس گولڈ میڈل جیتنے والے ہندوستان کے نیرج چوپڑاکو 2022 کے لاریئس ورلڈ بریک تھرو آف دی ایر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ وہ باوقار ایوارڈ کے لیے چھ نامزد افراد میں سے ایک ہیں۔87.58 میٹرکی اپنی دوسری تھرو کے ساتھ چوپڑا2020 ٹوکیو اولمپکس کے دوران انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی ٹریک اور فیلڈ ایتھلیٹ بنے ہیں اس سے قبل 2008 میں ایئر رائفل میں ابھینو بندرا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔