حیدرآباد۔28دسمبر ( یواین آئی ) شہر کے بچوں کے مشہور نیلوفراسپتال میں ایک نوزائیدہ کورونا سے متاثر ہوگئی۔ اسپتال کی سپرنٹنڈنٹ اوشارانی نے کہاکہ اسپتال میں 9 ماہ کی نوزائیدہ اس سے متاثرہوئی ۔انہوں نے کہاکہ کورونا سے متاثر نوزائیدہ بچوں کو الگ تھلگ رکھتے ہوئے علاج کیلئے 20 بستروں پر مشتمل وارڈ بنایاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک اس اسپتال میں تین بچے کورونا متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نمونیا متاثرہ بچوں کا آرٹی پی سی آر معائنہ کروایاجاتا ہے ۔اسپتال میں روزانہ تقریبا 50تا60نمونے حاصل کئے جاتے ہیں۔ ان میں اب تک تین معاملات ہی مثبت سامنے آئے ۔انہوں نے کہاکہ نوزائیدہ بچوں میں ہلکی علامات کورونا کی آرہی ہیں ۔ کئی بچوں میں علامات پائی نہیں جارہی ہیں ۔یہ رجحان ابھی بھی جاری ہے ۔ان بچوں کے مثبت پائے جانے کے باوجودوہ شدید طورپر متاثرنہیں ہیں۔ کوویڈ سے ہٹ کر دیگر امراض جیسے نمونیا،سارس، انفلوائنزا ان دنوں بچوں میں زیادہ ہیں۔