نیلوٹلہ کی سرپنچ کو صدر جمہوریہ نے ایٹ ہوم کیلئے مدعو کیا

   

حیدرآباد 22جنوری(یواین آئی) جنگاوں کے نیلوٹلہ گاؤں کی سرپنچ سی سروپا رانی کو یوم جمہوریہ پر صدر جمہوریہ نے راشٹرپتی بھون میں ایٹ ہوم کیلئے مدعو کیا۔ تلنگانہ پنچایت راج کمشنر کو مرکزی وزارت پنچایت راج سے انتظامات کی ہدایات ملی ہیں۔ نیلوٹلہ پنچایت کو 2021-22 کیلئے آبی وسائل کی ترقی کے پروگرام اور پانی کی کفایت پر قومی ایوارڈ ملا ۔ سرپنچ سروپا رانی نے گزشتہ سال صدر دروپدی مرمو سے یہ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ صدرجمہوریہ نے سرپنچ کو راشٹرپتی بھون ایٹ ہوم پر مدعو کیا ۔ ملک کے صرف آٹھ سرپنچوں کو یہ موقع ملا۔ سرپنچ نے کہا کہ انہیں دعوت نامہ ملا ہے ۔