نئی دہلی : کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے بی ٹی ایس انویسٹمنٹ ۔1 پی ٹی ای لمیٹیڈ(بی ٹی ایس ۔1) اور ریلائنس پروجیکٹ اینڈ پراپرٹی منیجمنٹ سروسز لمیٹیڈ (آر پی پی ایم ایس ایل)کی سرمایہ کاری کے بعد وائیکام 18 میڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ (وائیکام 18 ) کے ساتھ جیو سنیما او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے انضمام کو منظوری دے دی ہے ۔سی سی آئی کی طرف سے منظور شدہ معاہدے کے مطابق اس مجوزہ مجموعہ میں بی ٹی ایس ۔1 اور آر پی پی ایم ایس ایل کی سرمایہ کاری کے بعد وائیکام 18 کے ساتھ جیو سنیما او ٹی ٹی پلیٹ فارم کا انضمام شامل ہے ۔ بی ٹی ایس ۔1سنگاپور کے قوانین کے تحت شامل ایک کمپنی ہے ۔ یہ اس وقت مختلف سرمایہ کاروں بشمول خودمختار فنڈز، ملٹی نیشنل کمپنیوں اور عالمی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں سے سرمایہ اکٹھا کرنے کے عمل میں ہے ۔