ہیوسٹن: ورلڈ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں ہندوستان کا چیلنج کوارٹر فائنل میں ہندوستانی جوڑی کی شکست کے ساتھ ختم ہوگیا۔ مکسڈ ڈبلز میں منیکا بترا اور جی ستین کی مکسڈ جوڑی اور ارچنا کامتھ اور منیکا بترا کی ویمنز ڈبلز جوڑی کو اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین کے ڈبلز کوارٹر فائنل میں، منیکا اور ارچنا کو لکسمبرگ کی سارہ دی نوتے اور نی جیا لیون کے ہاتھوں یکطرفہ انداز میں 1-11، 6-11، 8-11 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد میں مکسڈ ڈبلز میں، منیکا اور ستیان کو جاپانی جوڑی توماکازو ہریموٹو اور حنا حیاتا سے 1-3 (5-11، 2-11، 11-7، 9-11) سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔