ورنگل ۔ / 22 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرینواسا رامو نجم فائونڈیشن (SRF ) کے زیر اہتمام ریاست تلنگانہ سطح پر منعقد کئے گئے ایس آر ایف )ٰٰٰIIT) اولمپیاڈ س 2022میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو رویندرا بھارتی حیدر آباد میں منعقدہ پر اثر تقریب میں طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ۔ اس پروگرام میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ( این آئی ٹی قاضی پیٹھ ) کے ڈائرکٹر این و ی رمنا رائو نے بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس پروگرام میں ضلع ہنمکنڈہ کے جولائی واڑہ میں واقع مشہور انگریزی تعلیمی ادارہ آئیڈیل ہائی اسکو ل کے جملہ 9طلباء کو ایوارڈ و اسنادات سے نوازا گیا ۔جس میں اسٹیٹ رینک حاصل کرنے والی کریتیکا کے علاوہ ضلعی سطح پر سید حسام الدین فردین ،سیف الدین ،بی نہیتا ،شاذمہ دلشاد شامل ہیں اورضلع سطح پر کنسولیشن ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سید عائشہ نور ،لامیہ مفراہ ،سی ایچ میگھنا سری اور جی ہنسیکا شامل ہیں ۔ریاستی سطح کے اولمپیاڈس میں حصہ لیکر نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر چیرمین آئیڈیل ہائی اسکول سید اقبال محی الدین ،پرنسپل سید سرفراز الدین ،اڈمنسٹریشن آفیسر سید شجاع الدین فیروز ،نازیہ پروین ،فہمینا بیگم کے علاوہ اساتذہ اور اسٹاف نے تمام طلباء و طالبات اور اولیائے طلباء کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔