وزیراعظم مودی نے لاچت دوس کی ملک کی عوام کو مبارکباد دی

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو آسام کے لوگوں کو لاچت دوس کے موقع پر مبارکباددیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نریندر مودی نے کہا کہ لاچت دوس آسام کی آہوم بادشاہی کے گمنام ہیرو لاچت بوڑفوکن کی بہادری کے اعزاز میں منایا جا رہا ہے ، جس نے مغلوں کو شکست دی اور اورنگ زیب کے دور میں مغلوں کے بڑھتے ہوئے عزائم کو روکا۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ‘‘لاچت دوس پر مبارکباد۔ یہ لاچت دوس خاص ہے کیونکہ ہم عظیم لاچت بوڑفوکن کی 400 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ وہ بے مثال جرات کی علامت تھے ۔ انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کو سب سے مقدم رکھا اور وہ ایک منصف اور دور اندیش لیڈر تھے ’’۔ مسٹر مودی جمعہ کو یہاں وگیان بھون میں بوڑفوکن کی 400 ویں سالگرہ کی تقریبات کی اختتامی تقریب سے بھی خطاب کریں گے ۔وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ‘‘یہ وزیر اعظم کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ وہ گمنام ہیروز کو مناسب طریقے سے عزت دی جائے ’’۔ اس کے پیش نظر ملک 2022 کو لاچت بوڑفوکن کے 400ویں یوم پیدائش کے طور پر منا رہا ہے ۔اس سال فروری میں ملک کے سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اس تقریب کا افتتاح کیا تھا۔ بہادر جنگجو لاچت بوڑفوکن نے 1671 میں سرائے گھاٹ کی لڑائی میں آسامی فوجیوں کو متاثر کیا اور مغلوں کو شکست دی۔لاچت بوڑفوکن اور اس کی فوج کی بہادری کی لڑائی ہمارے ملک کی تاریخ میں مزاحمت کے سب سے متاثر کن فوجی کارناموں میں سے ایک ہے ۔