وزیراعظم مودی کی جی 7 اجلاس میں و رچول شرکت

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی /12 اور /13 جون کو جی 7 چوٹی اجلاس کے سیشن میں ورچول شرکت کریں گے ۔ وزارت خارجی امور نے آج یہ بات بتائی ۔ گزشتہ ماہ وزارت نے کہا تھا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم جی 7 اجلاس میں شرکت کیلئے برطانیہ کا دورہ نہیں کریں گے ۔ جی 7 ممالک میں برطانیہ ، کینیڈا ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی اور جاپان شامل ہیں ۔ میزبان کی حیثیت سے برطانیہ نے ہندوستان ، آسٹریلیا ، جنوبی کوریا اور جنوبی آفریقہ کو بھی مدعو کیا ہے ۔

ADVERTISEMENT