وزیراعظم مودی کے دورہ امریکہکے دوران 3 آئی پی ای ایف معاہدوں پر دستخط

,

   

واشنگٹن: وزیراعظم نریندر مودی امریکہ کے تین روزہ دورہ پر ہیں، جہاں وہ مختلف عالمی قائدین سے اہم امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ امریکہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں معاہدات پر دستخط بھی کریں گے۔ آئی پی ای ایف کے شراکت دار اس وقت جن اہم شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں ان میں سائبر سکیورٹی، زیر سمندر کیبلز اور مصنوعی ذہانت شامل ہیں۔ ہندوستان نے ہفتہ کے روز ڈیلاویئر، امریکہ میں انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک (IPEF) کے تحت وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں صاف معیشت، منصفانہ معیشت اور عالمی خوشحالی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ۔ وزارت تجارت نے اتوار کو ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔