ممبئی : این سی پی کے قومی صدر شرد پوار نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ خود پر لگائے گیے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب میں ملک کا وزیر زراعت تھا تو ملک اناج کے معاملے میں خود کفیل ہو گیا تھا جبکہ اس سے قبل دیگر ممالک سے اناج درآمد کرنا پڑتا تھا۔ وزیرزاعت کا عہدہ سنبھالتے ہی میں نے کسانوں کا 62ہزارکروڑ روپئے کا قرض معاف کیا اورزرعتی پیداوار کے ایم ایس پی میں 150سے 250فیصد سے زائد اضافہ کیا۔ اس کی وجہ سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا اور اپنا ملک اناج کے معاملے میں خود کفیل ہوگیا۔اس موقع پر شردپوار نے کہا کہ 2004 سے 2014 تک وزیر زراعت کے طور پر خدمات انجام دیں۔شردپوار نے کہا کہ وزیر اعظم کا عہدہ وقار کا عہدہ ہے ۔