وزیراعلیٰ وجئے کا10ویں اور 12ویں جماعت کے ٹاپرس کو اعزاز

,

   

چینائی :15نومبر ( یو این آئی ) تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے 18 نومبر کو چنئی کے نیلانکرئی میں منعقد ہونے والی تعلیمی ایوارڈ تقریب کے دوسرے مرحلے میں 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات میں ٹاپ 3 پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو اعزاز سے نوازیں گے۔ تملگا ویتری کڑگم (ٹی وی کے) کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اس پروگرام کا مقصد تعلیمی کامیابیوں کا اعتراف کرنا اور طلبہ کو اپنی تعلیم جاری رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔ منتخب طلبہ کو تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا جا رہا ہے، جہاں بورڈ کے امتحانات میں بہترین کارکردگی پر انہیں اعزاز سے نوازا جائے گا۔