وزیرداخلہ کا نجی سکریٹری بتا کر دوسری ریاستوں کے وزرا کو فون کرنے والا گرفتار

   

نئی دہلی: دہلی پولیس نے مرکزی وزیرداخلہ کے نجی سکریٹری کے طورپر ہریانہ کے وزیر لیبر انوپ دھانک اور راجستھان کے وزیرقانون ٹیکا رام جولی کو فون کر کے کسی کو نوکری کی سفارش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت سندیپ چودھری(25) کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس کے ایک افسر نے جمعرات کو بتایا کہ پولیس ٹیم نے سندیپ کو راجستھان کے الور ضلع میں اس کے گاؤں سے گرفتار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کرائم برانچ نے وزارت داخلہ کی شکایت پر معاملہ درج کیا تھا۔شکایت میں کہاگیاہے کہ ایک شخص نے خود کو وزیرداخلہ کا نجی سکریٹری بتاکر کسی کو نوکری دلانے کے لئے فون کیا تھا۔