وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹی وی سیریل ”یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے“ کی اداکارہ کی شادی میں شرکت کی۔

,

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے چھوٹے پردہ کا مقبول سیریل ”یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے“ کی کلیدی اداکارہ موہینا کماری کی شادی میں شرکت کی۔ جس سے نئے دلہن دلہا کے علاوہ دیگر دعوتیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اداکارہ موہیناکماری نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر بھی یہ اطلاع دی۔موہینا کماری نے اس یادگار لمحہ کو سیلفی میں قید کرلیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر وزیر اعظم مودی کے ساتھ سیلفی لی۔ یہ شادی کی تقریب دہلی میں منعقد کی گئی تھی۔

اس تقریب میں ٹی وی کی دنیا سے جڑے دوسرے لوگ بھی شامل تھے۔ یہ ایک پہلا موقع ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کسی ٹی وی اداکار کی شادی میں شرکت کی۔ مودی نے اس موقع پر موہینا کماری اور ان کے شوہر سویش راوت کو مبارکباد پیش کی۔