سبز انقلاب کا دعوی ، کالیشورم ایشیاء کا سب سے بڑا پراجکٹ
حیدرآباد /5 نومبر ( سیاست نیوز ) وزیر فینانس ہریش راؤ نے انجینئیرس اور عوامی منتخب نمائندوں کے ساتھ ملنا ساگر پراجکٹ کا معائنہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹ کی تعمیر سے زرعی سرگرمیوں میں اضافہ اور کسانوں کو فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی خصوصی دلچسپی سے مختصر عرصہ میں پراجکٹ کی تعمیر ہوئی ۔ ہریش راو نے کہا کہ ملنا ساگر پراجکٹ میں 11 ٹی ایم سی پانی جمع ہوا ہے جو 30 میٹر کی اونچائی پر ہے۔ بانڈ مکمل طور پر 22 کیلومیٹر پر مشتمل ہے ۔ تقریباً 20 کیلومیٹر تک پانی پھیلا ہوا ہے ۔ یہ تاریخ کا بڑا کارنامہ ہے ۔ مختصر عرصہ میں پراجکٹ مکمل کیا گیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ جن مقاصد کی تکمیل کیلئے علحدہ ریاست قائم کی گئی تھی اس کی تکمیل کیلئے چیف منسٹر دن رات کام کر رہے ہیں ۔ مختصر عرصہ میں ایشیاء کا سب سے برا لفٹ اریگیشن پراجکٹ کالیشورم تعمیر کیا گیا پراجکٹ کی تعمیرات زیر التواء پراجکٹس کی تعمیر پر توجہ دی گئی ۔ جس کی وجہ سے ریاست میں سنہرا انقلاب برپا ہوا ہے۔ پراجکٹس کی تعمیرات کی وجہ سے ریاست میں زرعی سرگرمیاں عروج پر پہونچ چکی ہیں ۔ نقل مقام کرنے والے مزدور دوبارہ اپنی ریاست پہونچکر زرعی سرگرمیوں کا حصہ بن چکے ہیں ۔ دوسرے ریاستوں کے مزدور روزگار کیلئے تلنگانہ کا رخ کر رہے ہیں ۔ ن