وقت رہتے بی جے پی نے کانڈا کو چھوڑ دوشنت کا یادکرلیا

,

   

مذکورہ بی جے پی ابتداء میں جے جے پی لیڈر سے ہاتھ ملانے کے لئے راضی نہیں تھی کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ 8آزاد امیدواروں کی حمایت کے ذریعہ حکومت کی تشکیل عمل میں لائیں

نئی دہلی۔جمعہ کی شب امیت شاہ دوشنت چوٹالہ کی جاننا نائیک جنتا پارٹی سے الیکشن کے بعد الائنس کا اعلان کیا تاکہ ہریانہ میں حکومت کی تشکیل عمل میں لاسکے‘ جس میں بی جے پی کو چیف منسٹر ہوگا اور جے جے پی کا ڈپٹی چیف منسٹر طئے پایاہے۔

مذکورہ بی جے پی کے صدر نے دوشنت سے طویل ملاقات کے بعد یہ اعلان کیاہے‘ جو مخلوط ایوان میں دس سیٹوں کی جیت کے ساتھ کنگ میکر کے طور پر ابھرے ہیں۔

ہریانہ اسمبلی کے90سیٹوں میں چالیس پر بی جے پی نے جیت حاصل کی اور وہ اکثریت سے محض چھ سیٹ پیچھے رہ گئی۔

شاہ نے کہاکہ ”عوام کی رائے کو ذہن میں رکھتے ہوئے مذکورہ بی جے پی اور جے جے پی نے فیصلہ کیاہے وہ ساتھ ملکر حکومت تشکیل دیں گے۔

بی جے پی کاچیف منسٹر ہوگا اور ڈپٹی چیف منسٹر جے جے پی کا رہے گا“۔

آزاد رکن اسمبلی گوپال کانڈاکے خلاف عدالت میں چل رہے کیس کے پیش نظر عوامی برہمی سے بچنے کے لئے انتہائی تیزی کے ساتھ اٹھائے گئے اقدام میں جے جے پی سے معاہدہ کرلیاہے‘ کانڈا کے خلاف 2012میں گیتکا شرما نامی ائیرہاسٹس کی خودکشی کا ایک معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے۔

دوشنت سے ملاقات کے لئے احمد آباد سے سیدھے امیت شاہ دہلی پہنچے‘ دوشنت جاٹ لیڈر او رسابق ڈپٹی پرائم منسٹر دیو ی لال کے پڑ پوترے ہیں۔

۔مذکورہ بی جے پی ابتداء میں جے جے پی لیڈر سے ہاتھ ملانے کے لئے راضی نہیں تھی کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ 8آزاد امیدواروں کی حمایت کے ذریعہ حکومت کی تشکیل عمل میں لائیں۔

جے جے پی سے حمایت حاصل کرنے کے لئے قلمدانوں کی تقسیم کے معاملے میں بات چیت طول پکڑنے کے ساتھ ہی بی جے پی آزاد امیدواروں کی طرف راغب ہوئی تھی۔

مگر کانڈا کے خلاف برہمی‘ جس کے قبضے میں آزاد اراکین اسمبلی تھے نے جے جے پی کی طرف گیند پھینکنے پر مجبور کردیا ہے۔